ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال 4500 میگاواٹ ہو گیا، طویل لوڈشیڈنگ بدستور جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8اپریل ۔2010ء)ملک بھرمیں بجلی کاشاٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ بجلی کی پیداوار دس ہزار ایک سو میگاواٹ جبکہ طلب چودہ ہزار چھ سو میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلواور صنعتی صارفین کو مشکلات کاسامناہے ۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹرز کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




