لاہور، دکانیں آٹھ بجے بند کرانے کے لیئے دفعہ 144نافذ:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دکانیں رات آٹھ بجے بند کرانے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ۔ جب کہ میڈیکل اسٹوروں اور بیکریوں کو اس فیصلے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ دفعہ 144کے تحت شہر کے تمام بازار اورمارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرادی جائیں گی جبکہ شادی ہال دس بجے اور ریستوران بارہ بجے رات بند کردیئے جائیں گے ۔جب کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل اسٹوروں اور بیکریوں کو رات آٹھ بجے کے بعد کھلا رہنے کی اجازت ہو گی ۔ ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیاجائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




