اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کابدترین بحران ‘ شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ جبکہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ گیارہ سے اٹھارہ گھنٹے برقرار ہے:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء )لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کابدترین بحران جاری ‘ شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ جبکہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ گیارہ سے اٹھارہ گھنٹے برقرارہے۔پیپکو کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداواردس ہزارتین سومیگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ 14800ہے اورشارٹ فال میں کمی نہیں آ سکی۔طلب اورسپلائی کے فرق کوپوراکرنے کیلیے لاہورسمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گیارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھی غائب ہے اورصارفین کودوہرے عذاب کاسامنا ہے۔غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔تاجروں کاکہناہے کہ بجلی بحران کے باعث برآمدات کاٹارگٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

07/04/2010 13:37:41 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے