اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وزارت داخلہ نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔23 اپریل ۔2010ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ہفتہ واردو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جار ی کردیا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول کل (ہفتہ کو) جاری ہو نے کاامکان ۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ قومی توانائی کانفرنس میں کیا گیا تھا جس کے تحت ملک بھر کے سرکاری ادارے ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے سے 2 بجے تک کھانے اور نماز اور وقفہ ہوگا اس فیصلے کا مقصد توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے ۔ سرکاری اداروں میں پیر سے جمعرات تک اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس کا اطلاق 31 جولائی تک جاری رہے گا ۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل مینجمنٹ پیپکو کے مطابق لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول ہفتے کو جاری ہوگا اور ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی یکساں پالیسی ہوگی ۔ وزیراعظم ہاؤس ہو یا عام آدمی کا گھر ہر جگہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بچت کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے نہ صرف کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے بلکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا توانائی کے ماہرین کے مطابق حکومت طویل المدتی اقدامات کی بدولت 1305 میگا واٹ بجلی کی بچت کرسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد ہائیڈل پاور منصوبوں سے 21 ہزار  کوئلے کی پیداوار سے 30 ہز ار اور دیگر ذرائع سے 15 ہزار میگا واٹ بجلی 3 سے 5 سال میں حاصل کی جاسکتی ہے ۔

23/04/2010 14:55:25 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے