اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور ہائی کورٹ، پیپکو کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جمع کرانے کا حکم:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔23 اپریل ۔2010ء) لاہور ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پابندی عائد کرتےہوئے پیپکو حکام کو حکم دیاہے کہ وہ انتیس اپریل تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول عدالت میں جمع کرائے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا تھا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں ۔ درخواست پر ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے پیپکو کو حکم دیاکہ آئندہ شیڈول کے مطابق لوڈشیدنگ کی جائے ۔ دوسری جانب تاجروں کےکاروبار رات آٹھ بجے بند کرنے سے انکار پر پیپکو نے کنکشن کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر بجلی بچت کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کے حکومتی دعووں کے باوجود اسلام آباد کی اسٹریٹ لائٹس دن میں بھی روشن رہیں۔

23/04/2010 18:08:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے