ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار ایک سو ستتر میگا واٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5مارچ۔ 2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار ایک سو ستتر میگاواٹ ہے۔بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار چار سو چھبیس میگاواٹ جبکہ مانگ نو ہزار چھ سو تین میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن دو ہزار چو ہتر میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز سے چار ہزار چھتیس اور جینکوز سے دو ہزار تین سو سولہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی گھروں کو فرنس آئل کی سپلائی میں کمی کی صورتحال بدستور قائم ہے اور بجلی گھروں کو نو ہزار ایک سو ستانوے میٹرک ٹن آئل فراہم کیا گیا ہے۔جبکہ جنیکو تھری کے پاس پانچ دن،کیپکو کے پاس آدھے دن اور حبکو اور اے ای ایس کے پاس ایک ایک دن کا اسٹاک موجود ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




