اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے، پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 نومبر ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔ پرائیویٹ پاوور انفرا سٹرکچر بورڈ میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق ختم ہونے کے باعث ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو گیس کی قلت کا سامنا ہے اور گیس پر چلنے والے پاوور پلانٹس سے جب تیل کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی تو پچیس فیصد بجلی کی پیداوار کم ہو جائے گی ۔جبکہ صنعتوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔

16/11/2009 16:11:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے