بجلی کا شارٹ فال دوہزاراننچاس میگاواٹ رہ گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26ستمبر 2009 ء) آئی پی پیزکی جنریشن میں اضافے سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار اننچاس میگاواٹ رہ گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو پانچ میگاواٹ جبکہ مانگ پندرہ ہزار چھ سو چون میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈل پاوور جنریشن چھ ہزار چار سو ایک میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے ایک ہزار نو سو بیاسی،آئی پی پیز سے پانچ ہزار ایک سو پچیس اور رینٹل منصوبوں سے ستانوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ کے ای ایس سی کو چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




