اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مختلف ادارے پیپکو کے نوے ارب روپے کے نادہندہ ہیں:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم مارچ۔ 2010ء) ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ مختلف ادارے پیپکو کے نوے ارب روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ پیپکو نے تیل کمپنیوں کے ترانوے ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیس ارب روپے حکومت سندھ،آٹھ ارب بلوچستان، تین ارب پنجاب، تین ارب پچیس کروڑ آزادکشمیر، ڈیڑھ ارب وفاقی حکومت اور انچاس ارب روپے کے ای ایس سی پر واجب الادا ہیں جبکہ اس کے علاوہ پچیس ارب کے نادہندہ ایسے صارفین ہیں جن کے کنکشن منقطع کئے جا چکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نادہندگان کا پینتیس روزگزر جانے کے بعد بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

01/03/2010 16:14:24 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے