اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی، کے ای ایس سی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16ستمبر۔2009ء) کے ای ایس سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نوید اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کی پیدوار میں کمی کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ واٹر بورڈ، کوسٹ گارڈز، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بیس ارب روپے سے زائد واجب الادا رقم ادا کریں۔ کے ای ایس سی ہیڈ آفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ واٹر بورڈ پر آٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں، جس کے باعث اس کے بعض پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کی جارہی ہے۔ نوید اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو چار سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ جس کے باعث ہر آدھے گھنٹے بعد ڈیڑھ سے دوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ ادارہ اب تک بجلی کی مکمل فراہمی میں ناکام ہے اور کنڈا سسٹم بھی ختم نہیں کیا جاسکا۔

16/09/2009 17:31:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے