ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4360 میگاواٹ تک پہنچ گیا، عوام پریشان:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار تین سو ساٹھ میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی پیداوار دس ہزار دو سو تیس اور طلب چودہ ہزار پانچ سو نوے میگاواٹ ہے۔ہائیڈرل پاوور جنریشن دو ہزار پانچ سو باسٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار چھ سو دس اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار اٹھاون میگاواٹ ہے۔وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




