بجلی کی قیمتوں میں 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکشن جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) نیپرا نے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلئے ماہ جنوری کے فیول ایجسٹ منٹ کی مد میں 62 پیسے فی یونٹ اضافے کو نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ جو ماہ جنوری سے نافذ العمل ہوگا ۔ تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔ نیپر ذرائع کے مطابق دسمبر میں بھی بجلی کے نرخوں میں فیول ایجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر میں 40پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا تھا ۔جبکہ یہ 62پیسے کا اضافہ اس کے علاوہ ہوگا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




