بجلی کے نرخوں میں اضافہ معیشت کیلئے تباہ کن ہے، تاجر تنظیمیں:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 نومبر ۔2009ء) ملک بھر کے چھوٹے تاجروں نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے معیشت کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے مطابق گذشتہ ایک سال میں بجلی دستیاب نہ ہونے کے باوجود اس کے نرخوں میں سو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار کی صورتحال خراب ہے مختلف یوٹیلیٹیز کے نرخوں میں اضافے سے چھوٹی صنعتیں مزید بدحال ہوجائیں گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




