حکومت لوڈ شیڈنگ مہنگائی ‘بیروزگاری اور دہشتگردی جیسے مسائل پر بہت جلد قابو پا لے گی‘منظور وٹو:
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء)وفاقی وزیر صنعت و پیدوار میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ حکومت لوڈ شیڈنگ مہنگائی بیروزگاری اور دہشتگردی جیسے مسائل پر بہت جلد قابو پا لے گی اس سلسلہ میں کئی پراجیکٹس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جنہیں بہت جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ سابقہ دور حکومت میں بجلی کی مانگ اور ترسیل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سابقہ حکومت کی وجہ سے پوری قوم بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہے ۔ وہ گزشتہ شب ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے سوئی گیس کی فراہمی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین روڈ اور دیپالپور روڈ کی جلد تعمیر کیلئے بڑے فنڈز جاری کروانے کا اعلان کیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




