اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگا واٹ سے تجاوز کر گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار دس ہزار پچہتر میگاواٹ جبکہ مانگ تیرہ ہزار چھ سو دس میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن تین ہزار چار سو انہتر میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار دو سو اناسی اور آئی پی پیز سے چار ہزار تین سو تیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ہائیڈرل پاوور جنریشن مزید متاثر ہو سکتی ہے جس کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ کا بھی خدشہ موجود ہے۔

15/03/2010 14:58:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے