بجلی کا شارٹ فال دوہزار چھ سو پانچ میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08اکتوبر 2009 ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوہزار چھ سو پانچ میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار دو سو چورانوے میگاواٹ جبکہ طلب چو دہ ہزار آٹھ سو ننانوے میگاواٹ ہے۔ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار نوے میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار دو سو بتیس اور آئی پی پیز سے تین ہزار نو سوباہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے تاہم گیس کی عدم فراہمی کے باعث رینٹل منصوبے سے بجلی کی پیداوار عارضی طور پر بند ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ستر میگاواٹ تک اضافی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




