اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ ۔2010ء)حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور آزاد کشمیر میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت تین ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی کے پانچ منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے، اس منصوبے سے 969 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جبکہ چکوٹھی ہٹیاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 139، کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ سے 1100 میگاواٹ، آزاد پتن ہائیڈرو پراجیکٹ سے 222 اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق دو سال کے دوران بجلی کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبہ میں کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رینٹل منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے جن کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی بجلی سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعتی اور کمرشل صارفین کو بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

07/03/2010 23:24:01 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے