ٹی وی لائیسنس فیس میں دس روپے کا خفیہ اضافہ، صارفین لاعلم:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 مارچ۔ 2010ء) عوام کو حاصل سستی تفریح بھی اب مشکل ہوتی جارہی ہے اور ٹی وی لائیسنس فیس میں خفیہ انداز میں دس روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کی مد میں موصول ہونے والے بلوں میں ٹی وی لایئسنس کی مد میں حاصل کی جانے والی پچیس روپے کی فیس مٰیں صارفین کو اطلاع کئے بغیر دس روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ٹی وی لائینسنس کی فیس پینتیس روپے ہوگئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپکو اور پی ٹی وی دونوں میں سے کوئی بھی اس اضافے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے،یاد رہے کہ عموما اس طرح کے اضافے سالانہ بجٹ میں کئے جاتے ہیں جبکہ اس مرتبہ مالی سال کی درمیان میں ہی اضافہ کردیا گیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




