اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

غازی‘ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر ایک کے مین وال میں پانی کی لیکج بدستور جاری:
غازی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28جنوری۔ 2010ء) تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر ایک کے مین وال میں پانی کی لیکج بدستور جاری‘ لیکج کا پانی تربیلا بجلی گھر میں داخل ہو رہا ہے جس کو لیمپوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے‘ ٹنل کو بند کرکے ہی لیکج کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں پانی آتا جاتا ہے‘ چیف انجینئر اجمل شاہ کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر ایک کے مین وال میں پانی کی وسیع پیمانہ پر لیکج جاری ہے جس کی وجہ سے کافی مقدار میں پانی تربیلا بجلی گھر میں آ رہا ہے جس کو لیمپوں کے ذریعے سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ ٹینل کے وال میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹنل کو بند کرکے ہی وال کی مرمت کی جاسکتی ہے۔ ٹنل کی بندش سے ایک سے چار تک کے یونٹ بند ہو جائیں گے۔ ٹنل نمبر ایک کے انلٹ وال سے پہلے مین وال میں پانی کی لیکج ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید لیمپ خریدے جا رہے ہیں۔ ٹنل نمبر ایک کے مین وال میں پانی کی لیکج کے حوالے سے چیف انجینئر تربیلا بجلی گھر اجمل شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پانی کا آنا معمول کی بات ہے اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ پانی کی لیکج کو دور کیا جا رہا ہے کیونکہ آج کل پانی کا اخراج کم ہے اور کم مقدار میں پانی آ رہا ہے۔

28/01/2010 14:54:12 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے