لوڈشیڈنگ ایک ماہ بعد ختم ہو جائیگی، نوید قمر:
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔9جنوری۔ 2010ء)وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل نوید قمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہو جائے گا۔منصوبے میں بھارت شریک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ بعد ملک سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہو جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




