بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31دسمبر۔ 2009ء)تربیلا اور منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں مسلسل کمی اور دو پاورجنریشن کمپنیوں کےپلانٹس میں فنی خرابی سے بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے ہوگیا ہے اور صنعتوں کے لیے بھی لوڈشیڈنگ چار سے بڑھا کر آٹھ گھنٹے کردی گئی ہے ۔ منگلا اور تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے ہائیڈل پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ حبکو پاور کمپنی اور ملتان کے قریب پاور جنریشن کمپنی کے پلانٹ میں فنی خرابی سے ساڑھے چھ سو سے زائد میگاواٹ کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔پیپکو نے سدرن الیکٹر ک پاور کمپنی کو ستر کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے جو یکم جنوری سے 119میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




