کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 ستمبر ۔2009ء) کراچی میں کے ای ایس سی کے دعوؤں کے برعکس مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کے ای ایس سی کو ایک سوپچاس میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے چار گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ کے ای ایس سی نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ کے ای ایس سی ذرائع کا کہناہےکہ شہریوں کو ریلیف دینے کےلئے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




