اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور ہائیکورٹ، لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر راجہ پرویز سے جواب طلب:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء ) لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ 31 دسمبر 2009 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا جس کے باعث وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کو وزارت پانی و بجلی سے ہٹا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ، واپڈا اور متعلقہ اداروں سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

07/04/2010 13:37:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے