تاجروں کا بجلی بل ادا نہ کرنے کا فتویٰ حاصل کرنے کا فیصلہ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21دسمبر۔ 2009ء) کراچی کے تاجروں نے بجلی کی مسلسل عدم دستیابی کی وجہ سے کے ای ایس سی کو بلز ادا نہ کرنے سے متعلق علمائے کرام سے فتویٰ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشنز کراچی عتیق میر کے مطابق روزانہ تین گھنٹے بجلی غائب رہنے کی وجہ سے کاروباری مراکز اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار متاثر ہو کر چالیس فیصد تک محدود ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرد موسم کی وجہ سے تاجروں کو کاروبار کے لئے دن میں اوسطا پانچ سے چھ گھنٹے میسر آتے ہیں جن میں سے آدھا وقت بجلی دستیاب نہیں ہوتی۔ لہذا اب کراچی کی تاجر تنظیموں نے کے ای ایس سی کو بلز ادا نہ کرنے سے متعلق علمائے کرام سے فتویٰ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




