ملک میں بجلی کاشارٹ فال کم ہوکر3 ہزارمیگاواٹ ہوگیا:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔07جنوری۔ 2010ء)ملک میں بجلی کابحران جاری ہے،تاہم بجلی کاشارٹ فال کم ہوکر3 ہزارمیگاواٹ ہوگیاہے،لیکن غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدیدمشکلا ت کاسامناہے۔ہائیڈل پاورجنریشن میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کاشارٹ فال 3 ہزار7سو میگاواٹ تک پہنچ گیاتھا۔پیپکو حکام کے مطابق دو نجی تھرمل پاوراورحبکو کے ایک یونٹ کے چلنے سے سات سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد کا کہناہے کہ30جنوری تک مزید5نجی بجلی گھر اور دو رینٹل پاوریونٹ کام شروع کردیں گے جس سے مزید ایک ہزار میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی، جس سے بجلی کابحران کم ہونے میں مدد ملے گا۔ ملک میں جاری بجلی کے بحران کے باعث شہروں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




