اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18دسمبر۔ 2009ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ نہروں کی بندش کے نتیجے میں چھبیس دسمبر سے لوڈشیڈنگ شروع کی جائے گی، لیکن پنجاب بھر میں شیڈول کے اجرا سے قبل ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لاہور میں لیسکو حکام مرمت اور مینٹینینس کو جواز بنا کر شہر میں دو سے تین گھنٹے جبکہ مضافات میں پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔عوام کا موقف ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ان کے کاروبار اور روزمرہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ملتان مظفر گڑھ اور رحیم یار خان شیخوپورہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،فیصل آبادمیں چار سے چھ گھنٹے، گوجرانوالہ میں آٹھ اور فیصل آباد میں چار سے پانچ گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ گیس کے بعد بجلی کی بندش پر صنعتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

18/12/2009 15:03:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے