ملتان، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کا احتجاج:
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) ملتان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں نے آج بھی احتجاج جاری رکھا۔ ملتان کے علاقوں گلشن مارکیٹ اور گول باغ میں الگ الگ مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈ کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے سڑکوں پر ٹائر نذرآتش کئے جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری جانب میپکو حکام کا کہنا ہے کہ ملتان کو چار سو پچاس میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




