اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں ہر دو گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر ۔2009ء) کراچی میں بھی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے اور کے ای ایس سی کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر مختلف علاقوں میں ہر دو گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں کیبل فالٹ کے باعث اڑتالیس گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ کے ای ایس سی کو چار سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر میں بجلی کی طلب 2400میگا واٹ اور فراہمی 2000میگا واٹ ہے۔ کے ای ایس سی کورنگی تھر مل پاور پلانٹ کے دویونٹ اور بن قاسم کے ایک یونٹ کے بوائلر ٹیوب کی تاحال مرمت نہ ہوسکی ہے۔ ڈائریکٹر ڈسٹریبیوشن ظہیر رضوی نے دعوی کیا تھا کہ سات ستمبر کو خراب ہونے والے بوائلر کی مرمت کرکے بجلی کی پیداوار شروع کردی جائیگی ۔

07/09/2009 12:38:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے