پیپکو نے2010کو بجلی چوری کے خاتمے کا سال قرار دیدیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05جنوری۔ 2010ء) ایم ڈی پیپکو نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کئے جائیں۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور پیپکو نے سال دو ہزار دس کو بجلی چوری کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔ ریلیز کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران بجلی چوری کے تئیس ہزار کیسز منظر عام پر آئے جن سے ساڑھے تین ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سالانہ بجلی چوری سے اسی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




