لنڈی کوتل،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا حرام کردیا:
لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 نومبر ۔2009ء)علاقہ فاطمی خیل ، خوگاخیل میں بجلی کی ناروا سلوک اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا حرام کردیا ، واپڈا اہلکار فی فیڈر40 ہزار روپے وصول کئے بغیر بجلی بحال نہیں کرتے گزشتہ دو مہینے سے لنڈی کوتل کے علاقہ فاطمی خیل ،خوگا خیل میں روزانہ بیس تا بائیس گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے علاقے میں سخت سردی کے باعث بچوں میں نمونیہ ہونے کا خطرہ پایاجارہا ہے اس کے علاوہ سرکاری ونجی سکولوں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالجز اورڈسپنسریوں میں طلباء اورمریض بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




