اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لوڈشیڈنگ اوردیگر معاملات میں ناکامی کے بعد واپڈا اورپیپکو کودوبارہ اکٹھا کرنیکی سمری تیارکرلی گئی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22مارچ۔ 2010ء )لوڈشیڈنگ اوردیگر معاملات میں ناکامی کے بعد واپڈا اورپیپکو کودوبارہ اکٹھا کرنیکی سمری تیارکرلی گئی ہے جو جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی جائیگی۔نجی ٹی وی نے وفاقی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ پیپکو کی طرف سے ڈسٹریبیوشن معاملات میں ناکامی اوربڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ستمبر2007میں پیپکو کوواپڈاسے الگ کیاگیاتھا تاہم اس کے بعد مسلسل لائن لاسز ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ اورریکوری میں کمی دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ80 ارب سے بڑھ کر121ارب روپے پہنچ گیا جس کی وجہ سے ان کواکٹھا کیاجارہاہے۔پیپکوذرائع کے مطابق اس سمری میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ڈیٹ سرکلر میں اضافہ ہی لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے۔

22/03/2010 18:28:12 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے