UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شدید بحران جاری، شارٹ فال 5000 میگا واٹ ہو گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22مارچ۔ 2010ء)ملک میں کئی روزسے جاری بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہیں آسکی اورشارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے، جس سے گھریلو اورصنعتی صارفین شدید مشکلات کا شکارہیں۔ دوسری طرف بجلی کی بندش سے لوگوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود وزارت پانی و بجلی اور پیپکو اپنے تھرمل پاورہاوٴسز نہیں چلا سکے جس کی وجہ ان پاور ہاوٴسز کے اربوں روپے کے واجبات اورفرنس آئل کی عدم فراہمی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکو اپنی ناکامی چھپانے کے لئے غلط بیانی کر رہا ہے۔ ہائیڈل پیداوار میں زیادہ کمی نہیں ہوئی جب کہ پیپکوکے اپنے پاورہاوٴسزتیسرے روزبھی بند ہیں۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں گیارہ گھنٹے تک کی غیراعلانیہ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں سولہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئٍی ہے جس سے صارفین کو سخت دشواری کا سامنا ہے، جب کہ ملک کی چھوٹی بڑی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں پیپکو یہ اعتراض اٹھائے گا کہ ریجنل کنٹرول سنٹر اسلام آباد کے بجائے ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہی لوڈشیڈنگ کریں کیونکہ جبری اوراضافی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے سے عوام میں زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

22/03/2010 14:17:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.