گدو رینٹل پاوور پلانٹ ، تین سالوں کے لئے نرخوں کی منظوری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) نپیرا نے گدو رینٹل پاوور پلانٹ کیلئے سات روپے پچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے تین سال کے لئے نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر بہتر ملین ڈالر لاگت آئے گی اور دس ملین ڈالر ایڈوانس کی مد میں ادا کردیا گیا ہے جبکہ پلانٹ کی مجموعی صلاحیت ایک سو دس میگاواٹ ہے اور اسکو336.41روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جائے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




