اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا بحران سابقہ دور کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں رونما ہوا، پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 ستمبر ۔2009ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران سابقہ دور کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں رونما ہوا اگر قومی ضروریات کے مطابق پیداواری صلاحیت بروقت بڑھائی جاتی تو آج توانائی کا مسئلہ پیش نہ آتا تاہم لوڈ شیڈنگ اور بجلی بحران کے حل کیلئے کرائے کے بجلی گھروں کے سوا کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا- مقامی صحافیوں اور اپنے حلقہ کے نمائندہ افراد اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے- بجلی چوری کے رحجان کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں سرکاری مشینری کو دفاتر میں کم سے کم بجلی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت کو دور کرنے اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم تعمیر کرے گی جبکہ تربیلا منگلا کی توسیع سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا- انہوں نے کہا کہ حکومت 32 چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے بعض منصوبوں پر کام جاری ہے-

28/09/2009 12:07:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے