اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

واپڈا کا شارٹ فال 2ہزار میگا واٹ رہ گیا ، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی کر دی گئی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر ۔2009ء) موسم کی شدت میں کمی ہوتے ہی بجلی کی طلب میں کمی واقع ہونے سے واپڈا کا شارٹ فال 2ہزار میگاواٹ رہ گیا‘ واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ بجلی کی پیداوار 9ہزار500 سو جبکہ ڈیمانڈ 11ہزار 500ریکارڈ کی گئی ‘موسم کی شدت میں کمی آنے کے بعد صارفین کی طرف سے بجلی کے استعمال میں کمی آئی ہے ۔واپڈا نے شارٹ فال کم ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کر دی ہے اور گزشتہ روز شہروں میں 6 اوردیہات میں 8سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔پیپکو ذرائع کے سے شارٹ فال کوپوراکرنے کے لئے گھریلو کمرشل اورصنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پیپکوترجمان نے بتایاکہ صورتحال بہتر ہورہی ہے چندروز تک ٹیکسٹائل سیکٹرکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا جائے گا جبکہ گھریلو صارفین کے لئے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی ہوجائیگی۔

03/11/2009 18:11:35 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے