اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پاکستانی قیادت سے بجلی کے بحران پر بات کرونگا، رچرڈ ہالبروک:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست ۔2009ء) امریکی صدر کے نمائندے خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں توانائی کے مسئلے پر قابو پانے سے متعلق مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان آمد کےدوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے کام کرے گی۔ رچرڈ ہالبروک نے نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا کہ مسلم لیگ نواز کے قائد پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں ، ان سے دوری کسی بھی طرح امریکا کے مفاد میں نہیں۔ سوات آپریشن اور بیت اللہ محسود کی ہلاکت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ طالبان کا خاتمہ ہو گیا، ابھی قبل از وقت ہو گا، لیکن یہ بات اہم ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سوات اور بونیر کو طالبان سےخالی کرالیا ہے۔ وزیرستان میں آپریشن کرنا پاکستان کا کام ہے امریکا کا یہ کام نہیں کہ وہ بتائے کہ کب آپریشن کیا جائے اور کب نہیں۔

16/08/2009 13:03:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے