ملک میں بجلی کاشارٹ فال 989 میگاواٹ تک پہنچ گیا:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر ۔2009ء )ملک میں بجلی کاشارٹ فال 989 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار ایک سو چوراسی اور طلب بارہ ہزار ایک سو تراسی میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار پانچ سو چھہتر میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار ایک سو بانوے میگاواٹ اور آئی پی پیز سے چار ہزار چار سو سولہ میگاواٹ ہے تاہم رینٹل منصوبے سے بجلی کی پیداوار تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




