اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال 1400میگاواٹ رہ گیا،بڑے شہروں میں رات کو لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم:
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 نومبر ۔2009ء) موسم کی بہتری آنے کے بعد بجلی کا شارٹ فال ہوکر1400میگاواٹ رہ گیا‘واپڈا نے اکثر بڑے شہروں میں رات کی لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں سات سے نو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پیپکو حکام کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب میں واضح کمی آئی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوئی ہے۔ پیپکو کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 10ہزار دو سو میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ 11ہزار 6سو میگاواٹ کے قریب ہے۔ پیپکو کا کہناہے کہ طلب و رسد میں اس فرق کو پورا کرنے کے لئے صرف اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بڑے شہروں میں رات کی لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے۔

05/11/2009 18:20:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے