اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

حکومت نے سبسڈی نہ دی تو بجلی کے نرخ بڑھانے پڑیں گے، وفاقی وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مزید سبسڈی نہ دی تو بجلی کے نرخ بڑھانے پڑیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دسمبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کا سستا ذریعہ پانی ہے لیکن اس ذریعہ سے بجلی کے حصول میں 7 سے 8 سال لگیں گے، بجلی کے حصول کا دوسرا ذریعہ کوئلہ ہے جس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر 5 سال لگیں گے، جبکہ تیل اور گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر 3 سال لگیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان تمام منصوبوں کے علاوہ حکومت بجلی درآمد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔

25/07/2009 20:01:27 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے