اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹےکی لوڈ شیدنگ جاری ہے۔ لاہور میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری کے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں ،جس پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں صنعتوں کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے سے بڑھا کر چھ گھنٹے تک کردیا گیا ہے،جس کے باعث صنعتیں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

06/01/2010 12:33:23 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے