اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدستور جاری:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء) کراچی سمیت ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث سحری میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی ،حیدرآباد ،سکھر،نوابشاہ ،میر پور خاص سمیت سندھ کے کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ادھر صوبہ سرحد میں ایبٹ آباد، مینگورہ ،پشاور، سمیت کئی شہروں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے ، پنجاب میں لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ڈسکہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،ملتان،بہاولپور سمیت بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بلوچستان میں بجلی کی آنکھ مچولی نے روزے داروں کو پریشان کردیا ہے ۔دیہی علاقوں میں حسب معمول لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں کی نسبت دو سے تین گنا زیادہ ہے۔کراچی میں کے ای ایس سی نے فرنس آئل کی خریداری بند کر کے کورنگی اور بن قاسم پاور پلانٹس کی پیداوار میں مزیدکمی کردی ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پرنجی پاور پلانٹس گل احمد، ٹپال نے بھی بجلی کی پیداوار کم کر دی ہے،شہر کی بجلی کی طلب میں تئیس سو اسی میگاواٹ ہے۔جبکہ دو سو میگاواٹ کمی کا سامناہے۔

30/08/2009 10:45:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے