اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ جاری:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر ۔2009ء ) ملک بھر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں واضح کمی کے باوجود لاہورسمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔پیپکو کو اس وقت تین ہزار میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جسے پوراکرنے کیلئے کئی گھنٹے اضافی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔لاہور میں نوگھنٹے جبکہ دیہات اورچھوٹے شہروں میں سولہ گھنٹے سے بھی زائد بجلی بند کی جارہی ہے۔صارفین کاکہناہے کہ اس سردموسم میں یہ حال ہے توگرمیوں میں لوڈشیڈنگ کیاعذاب ڈھائے گی ،صارفین نے پیپکو اورحکومت کی طرف سے بیس دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے دعوے کو ڈھونگ قراردیا۔دوسری طرف پیپکو کا موقف ہے کہ صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ہائیڈل پیدا وار میں کمی چندروز میں دورہوجائے گی۔

27/10/2009 18:49:31 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے