اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

گیپکو نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔04 فروری۔ 2010ء) گیپکو نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کے نرخوں میں پندرہ پیسے سے ایک روپیہ فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ اسلام آباد میں نیپرا حکام کے مطابق لائف لائن صارفین کیلئے پندرہ پیسے، سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے ستاون پیسے،تین سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے اکہتر پیسے،سات سو یونٹ تک کیلئے ستاسی پیسے اور سات سو سے زائد یونٹ کے صارفین کیلئے ایک روپیہ فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ گیپکو نے صنعتی اور زرعی صارفین اکہتر پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے ایک روپیہ فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے

04/02/2010 19:36:26 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے