اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی، 450 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا، لوڈ شیڈنگ جاری:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر ۔2009ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے متعدد پیداواری یونٹ بند ہونے سے شہر میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے ۔اور شہر کو چار سو پچاس میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ کےای ایس سی کورنگی پاور پلانٹ یونٹ تین، چار ،بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ چار،کورنگی کمبائن سائیکل اور کینپ بند ہونے سے مجموعی طور پر پانچ سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہے اور شہر کو چار حصوں میں تقسیم کر کے ہردو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کو لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جبکہ تجارتی اور صنعتی علاقوں میں بھی مجوعی طور پر چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقے کورنگی اور لیای میں مشتعل افراد نے سڑ ک پر مظاہرہ کیا ۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ٹرانسفارمر میں آتشزدگی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونےسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی بحال نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے کے ای ایس سی شکائتی مرکز پر مظاہرہ کیا اور کے ای ایس سی کے خلاف نعرے لگائے۔ کے ای ایس سی زرئع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاورپلانٹس کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق کورنگی تھرمل پاور کا یونٹ چار گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

20/10/2009 19:22:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے