اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی، مسلم لیگ قاف کے دفتر کی بجلی منقطع:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اکتوبر ۔2009ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر مسلم لیگ قاف کے دفتر کی بجلی منقطع کردی ہے اور آفس سیکرٹری کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے دفتر کی جانب سے آخری بل دوہزار چار میں جمع کرایا گیا تھا ، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود بل اد ا نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کے مذکورہ دفتر کے ذمہ چھ لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ کے ای ایس سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم ادائیگی کیخلاف کارروائی کا سلسلہ بلا کسی تفریق کے جاری رہے گا اور کسی قسم کا سیاسی یا انتظامیہ دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

09/10/2009 12:26:31 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے