اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء)پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے ۔شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے جس کے باعث صنعتی حلقوں سمیت گھریلوں صارفین انتہائی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں ۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے برعکس صوبہ سرحدکے بیشتراضلاع میں غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے ۔گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈشیدنگ میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔پشاورکے علاقے نشترآباد،گلبہار،بھانہ ماڑی ،صدر،گلبرک،نوتھیہ،خیبربازار،یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگرکئی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔پیسکو نے روزانہ تین سے پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کیا تھا تاہم صوبہ بھر میں اس کے برعکس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہا ہے جبکہ کاروبار بھی شدید متاثرہوگیا ہے ۔پشاورکے علاوہ صوبہ سرحد کے دیگراضلاع مردان،چارسدہ،نوشہرہ،تخت بھائی اورجنوبی اضلاع کوہاٹ،بنوں،لکی مروت سمیت کئی علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

08/10/2009 13:59:25 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے