اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے بحران پر دسمبر 2009 تک قابو پالیا جائے گا، قمر الزمان کائرہ:
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28جولائی 2009 ء) وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کے بحران پر دسمبر دوہزار نو تک قابوپالیاجائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہوگا۔ اسلام آباد میں بعد ازتجارتی پالیسی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سستی بجلی ہائیڈل کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خطے میں استحکام افغانستان میں استحکام سے وابستہ ہے۔

28/07/2009 13:30:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے