اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لوڈشیڈنگ سمیت کئی بحران ورثہ میں ملے، پرویز اشرف:
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر ۔2009ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ سمیت کئی بحران پیپلزپارٹی کی حکومت کوورثہ میں ملے ہیں۔ جن پرقابوپاناانتہائی مشکل کام تھامگرپیپلزپارٹی کی حکومت نے انتہائی مختصرعرصہ میں ان بحرانوں پرکنٹرول کرلیاہے اورلوڈشیڈنگ کابحران اس سال کے آخرتک ختم کردیاجائے گا۔پیپلزپارٹی کی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے ایک جامع پروگرام تیارکررہی ہے وہ گذشتہ روزیہاں چکوال میں نیزہ بازی مقابلے میں شرکت کے بعدالیکٹرانک وپرنٹ میڈیاسے بات چیت کررہے تھے اس موقع پرسابق تحصیل ناظم چوہدری امیربھٹی صدرپی پی چوآسیدن شاہ راجہ نویدستی چوہدری گل شیرخان ، ملک فداحسین ، چوہدری عبدالغفارخان ،نائب ناظم ارشدبٹ اورحیدرعلی حیدری بھی موجودتھے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اورملک کوبے نظیربھٹوشہیدکے خوابوں کی تعبیرکے مطابق تعمیروترقی کی منزلوں سے ہمکنارکرے گی۔ اورانہوں نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بلاتفریق تقسیم کیاجارہاہے جس سے ملک سے غربت کاخاتمہ میں مددملے گی۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت نے کمال مہارت سے سیاسی بحرانوں پرکنٹرول کیاہے اوربڑھتی ہوئی دہشت گردی پربھی قابوپایاہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی موجودہ صورتحال پرقابوپانے کے لئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرنے نیزہ بازی کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے نیزہ بازی مقابلے کاانعقادبہادرٹاوٴن شہنشاہ چوک پرکیاگیاجہاں چکوال اورگجرخان کی ٹیموں نے شرکت کی پہلاانعام وسیم گجرراما نے دوسراچوہدری تنویرنے اورتیسراانعام حیدری شاہین کلب کے اشرف کہوٹ نے حاصل کیامقابلوں کااہتمام معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدرعبدالغفارخان ، چوہدری گل شیرخان اورحیدرعلی حیدری نے کیاتھاجبکہ معروف سیاسی شخصیات علی ناصربھٹی ،ممتازبھٹی عمران چیمہ سلطان سکندر، سیدالطاف شاہ ،مہراسحاق اورملک فداحسین بھی شرکت کی۔

24/09/2009 17:56:36 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے