اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو اکیاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو اکیاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار آٹھ سو نوے میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار چار سو اکہتر میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار تین سو پچانوے میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار پانچ سو چوبیس،آئی پی پیز سے چار ہزار سات سو سرسٹھ اور رینٹل منصوبوں سے دو سو چار میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو چالیس میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

24/09/2009 14:56:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے