کراچی، کینپ سے شہرکو80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12جنوری۔ 2010ء) ایٹمی بجلی گھر سے کے ای ایس سی کو اسی میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوجائے گا ۔ کراچی کو پہلے ہی تین سو سے چار سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا تھا ، ایٹمی بجلی گھر بند ہونے سے شہر کو چار سو سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پانچ سے چھ گھنٹےہوجائے گا جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سات سے آٹھ گھنٹے ہوجائے گا ۔ ایٹمی بجلی گھرمرمت کے لئے ایک ہفتے بند رکھا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




